سرپنچ کی کرسی پر سوتنوں کا مقابلہ… حیران کن اختتام!

تلنگانہ: (ویب ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ عورت سب کچھ برداشت کر سکتی ہے مگر اپنے شوہر کی دوسری بیوی یعنی (سوتن) کو برداشت نہیں کر سکتی، ہمارے اردگرد ایسی بہت سی خبریں پھیلی ہیں جن میں سوتنوں کی چپقلش اور مقابلے بازی دکھائی دیتی ہے، تاہم اس بار الیکشن میں 2 سوتنیں میدان میں آ گئیں۔

یہ دلچسپ الیکشن بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ہوا ہے جہاں گرام پنچائیت انتخابات میں سرپنج کے انتخاب کیلئے نرسمبھا ریڈی نامی شخص نے اپنی دونوں بیویوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نرسمھا ریڈی نے اپنی دونوں بیویوں لاؤنیا اور رجیتا کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، تاہم یہاں سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ نرسمھا کی دوسری بیوی رجیتا نے اپنی سوتن کا مقابلہ کرنے کے بجائے الیکشن سے اپنا نام واپس لے لیا۔

لاؤنیا واحد امیدوار ہونے کے باعث بلامقابلہ سرپنچ منتخب ہوگئی جبکہ پنچائیت کی حدود میں شامل تمام 10 وارڈ بھی متفقہ طور پر منتخب ہوئے جس کے بعد لاؤنیا باضابطہ سرپنچ قرار دی گئی۔

یہ واقعہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں