فضا سے گرائی جانے والی امداد حاصل کرنے کی کوشش، 18 فلسطینی شہید

غزہ : (ویب ڈیسک) فضا سے گرائی جانے والی امداد سے حاصل کرنے کی کوشش میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کچھ سمندر اور کچھ خشکی پر گری، بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کیلئے سمندر میں کودنے والے 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق خشکی میں گرنے والا امدادی سامان لینے کیلئے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے، مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔

غزہ میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے، غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں