مودی حکومت کا کشمیریوں کو سری نگر کی عیدگاہ میں نمازعیدالفطر کی اجازت دینے سے پھر انکار

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی حکومت نے کشمیریوں کے مذہبی حقوق بھی سلب کرنا شروع کر دیئے، سری نگر کی عیدگاہ میں نمازعیدالفطر کی ادائیگی کی اجازت دینے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔

بی جے پی رہنما کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ عید گاہ کی حالت درست نہیں، اس لئے اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بتایا گیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو جمعے اور عید کی نمازوں کی ادائیگی سے بھی روکا جا رہا ہے، محرم الحرام کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں