پی ایس بی نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق کر دی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق کر دی۔

اس ضمن میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کیا ہے جس میں درج ہے کہ سپورٹس بورڈ کے نمائندے کی موجودگی میں وزیر اعظم کے نامزد کردہ امیدوار طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے اور اب طارق بگٹی کو پی ایچ ایف کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

طارق بگٹی کے ساتھ اعتماد کا ووٹ لینے والے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دیئے، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے پہلے ایف آئی ایچ حقیقی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تعین کرے گی۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ کے اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ برداشت کر رہا ہے، سپورٹس بورڈ ہی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم بھجوائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ٹرائلز ایک دن تاخیر کے ساتھ اتوار کو شیڈول ہیں، کراچی کیمپ کا حصہ بننے والے بعض کھلاڑیوں کی بھی آج اسلام آباد کیمپ میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں