توہین عدالت کیس: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 9 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے، عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میں جرمانہ عائد کیا گیا۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کرمنل کیس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پراسیکیوٹرز نے الزام لگایا ہے کہ 2016ء کے انتخابات کے موقع پر سابق صدر نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں چھپانے کےلیے چالیں چلی تھیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں