غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس کی تجاویز پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے معاہدے کی تجاویز منظور ہونے کے بعد امریکا کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی معاہدے پر حماس نے اپنا جواب دے دیا، اسرائیل حماس کی منظور کی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے، ہر کوئی معاہدے پر کام کر رہا ہے، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ امریکا کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے غزہ جنگ بندی کی تجاویز منظور کرلیں

میتھیو ملر نے مزید کہا ہے پر امید ہیں کہ اسرائیل بھی جنگ بندی معاہدہ قبول کرے گا، امریکا پوری صورتحال سے واقف ہے، اتحادیوں سے تبادلہ خیال جاری ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کی، امریکا رفاہ کے شہریوں کے انخلا کے منصوبے کے بغیر آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔

ادھر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ حماس کا ردعمل مسلسل بات چیت اور کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے، جنگ بندی معاہدے پر پہنچ جانا اب تک کی کوششوں کا بہترین نتیجہ ہے، صدر بائیڈن کو اب تک ہونے والی تمام پیشرفت کا بارے میں علم ہے، اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کا اعلان نہیں کیا تاہم خوراک اور ادویات کی قلت ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں