روسی فورسز کا یوکرین کے مشرقی علاقے میں میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک

کیف: (ویب ڈیسک)یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فوج کے میزائل حملے سے 4 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل حملے سے ایک مکان مکمل تباہ ہوا جبکہ دیگر 16 مکانات کو نقصان پہنچا، حملے میں 34 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے کی گیس پائپ لائن اور گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں