غزہ میں جنگ بندی کا مشن: امریکی وزیر خارجہ آج اسرائیل پہنچیں گے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) غزہ میں جنگ بندی کا مشن لئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل پہنچیں گے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ بلنکن جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی تک سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوحا مذاکرات میں فریقین اس بات پر متفق تھے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جائے، امریکی تجاویز فریقین کے درمیان خلا کو کم کریں گی۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں