امریکی صدارتی دوڑ، ٹرمپ کا کملا ہیرس کیساتھ مباحثہ جیتنے کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ٹرمپ کا کملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی صدرتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مباحثہ جیت چکا ہوں، تمام پولز کے مطابق مجھے برتری حاصل ہے، مباحثے کی رات مجھے بہت مزہ آیا، فوکس نیوز اور این بی سی نیوز پر بھی مباحثے کیلئے تیار ہوں۔
سی این این پولز کے مطابق ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مباحثے کو 6کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا، مباحثہ دیکھنے والے 63 فیصد افراد نے کملا ہیرس کو فاتح قرار دیا، محض 37 فیصد کی رائے میں ڈونلڈ ٹرمپ مباحثے میں کامیاب رہے۔