لفتھنسا ایئرلائن نے بیروت کے لئے پروازوں کی معطلی میں مزید توسیع کردی
برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی کی ایئرلائن 'لفتھنسا' نے کہا ہے کہ بیروت کے لیے پروازوں کی معطلی میں 15 اکتوبر تک توسیع کی جا رہی ہے۔
ایئرلائن کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لئے پروازوں کی یہ معطلی خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہے۔
اس سے قبل پروزاوں کی یہ معطلی ستمبر کے آخر تک کے لئے کی گئی تھی، تاہم تل ابیب کے لئے لفتھنسا نے پروازیں 5 ستمبر سے بحال کر دی ہیں۔
اس سے جڑی کمپنیوں میں سؤس، آسٹرین ایئرلائنز اور برسلز ایئرلائنز شامل ہیں۔