یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ ،18 افراد ہلاک
ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی کریٹ کے ساحل کے قریب ہفتے کے روز کم از کم 20 تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک ربڑ کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک گزرنے والے ترک تجارتی جہاز نے 26 میل جنوب میں واقع جزیرہِ کریسی کے قریب اس کشتی کو پایا، حادثے کے شکار افراد میں سے دو کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں جن میں یورپی سرحدی ایجنسی فرنٹیکس کا ایک جہاز، ایک طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور 3 تجارتی بحری جہاز شامل ہیں۔