فاشسٹ مودی کی غاصب بھارتی فوج ہندوتوا کے زہریلے نظریہ پر کاربند
دہلی: (دنیا نیوز) انتہا پسند مودی کی سیاسی آلہ کار بھارتی فوج اقلیتوں کے استحصال اور ہندوتوا کے پھیلاؤ میں مصروف ہے۔
بھارتی جریدہ دی وائر نے بھارتی فوج میں مذہبی تعصب، فرقہ واریت اور پیشہ ورانہ ساکھ کی پستی کو آشکار کر دیا۔
دی وائر کے مطابق بھارتی فوج میں ہندو مذہب کی نمایاں موجودگی کو اب نظر انداز کرنا مشکل ہوگیا ہے، بھارتی فوج میں مذہبی رجحانات کے بڑھنے سے غیر سیاسی اور پیشہ ورانہ تشخص پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
بھارتی جریدے کے مطابق بی جے پی کے دور میں فوجی مشقوں اور آپریشنز کے ناموں میں ہندو مذہبی حوالوں کا باقاعدہ استعمال شروع ہوا، بھارتی آرمی چیف جنرل دویدی کی مندروں میں سرکاری دوروں پر بھی تنقید سامنے آئی۔
دی وائر کے مطابق سپریم کورٹ نے بھارتی فوج کے مسیحی افسر لیفٹیننٹ سموئیل کمالیسن کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی، مسیحی افسر کمالیسن مسیحی کی برطرفی کی وجہ 2021 مندر اور گردوارے میں داخل ہونے سے انکار تھا۔
بھارتی جریدے کے مطابق بھارتی فوج کے اندر موجود مذہبی اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں جو طویل عرصے تک چھپائے جاتے رہے ہیں، مذہبی رسومات اور علامتوں کا بڑھتا استعمال بھارتی فوج کی تاریخی سیکولر بنیاد اور یکجہتی کو کمزور کر رہا ہے۔
قابض بھارتی فوج کے بڑھتے انتہا پسندانہ واقعات نے نام نہاد سیکولر بھارت کی قلعی کھول دی ہے، قابض بھارتی فوج ہندوتوا نظریہ کی ذیلی شاخ بن کر اقلیتوں کے استحصال میں پیش پیش ہے۔