اٹلی نے عراقی شہر اربیل میں نیٹو بیس پر حملے کی تصدیق کر دی

روم: (دنیا نیوز) اطالوی حکام نے اٹلی کی عراق کے شہر اربیل میں نیٹو بیس پر حملے کی تصدیق کر دی۔

اطالوی وزیر دفاع کا کہنا ہے اطالوی فوجی محفوظ مقام پر تھے، جانی نقصان نہیں ہوا، عراق سے اطالوی فوجیوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے، 102 اہلکار اٹلی واپس پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 40 اہلکار اردن منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ باقی اہلکاروں کو زمینی راستے سے ترکیے کے ذریعے نکالنے کا منصوبہ ہے، فوجیوں کی منتقلی عارضی اقدام ہے، مکمل انخلا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں