اٹلی: سسلی میں مسافر وین سے 220 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
سسلی: (ویب ڈیسک) اٹلی کے صوبے سسلی میں پولیس نے مسافر وین سے 220 کلوگرام انتہائی طاقتور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سسلی کے دارالحکومت پلرمو سے دھماکا خیز سامان میں ساڑھے 11 کلو کا ایک میگا بم بھی شامل تھا۔
وین میں سامان لے جانے والے 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا، دھماکا خیز سامان بظاہر ایک نجی تقریب میں نئے سال کی آتش بازی کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔