نیا سال جرمنی اور مجموعی طور پر یورپ کے لئے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے: جرمن چانسلر

برلن: (ویب ڈیسک)جرمن چانسلر فریڈرک مرٹس نے کہا ہے کہ 2026ء جرمنی اور مجموعی طور پر یورپ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرٹس نے اپنے نئے سال کے خطاب میں کہا ہے کہ سال 2026 وہ سال بن سکتا ہے جب جرمنی اور یورپ امن، آزادی اور خوشحالی کے طویل سالوں کی جانب دوبارہ لوٹ آئیں، انہوں نے کہا کہ 2026ایک ایسے اہم موڑمیں تبدیل ہو سکتا ہے، دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور یہ تبدیلیاں ہر ایک کو متاثر کر رہی ہیں۔

اپنے ملک کو درپیش بڑے چیلنجز میں انہوں نے یوکرین کے تنازع کا ذکر کیا، جو ان کے خیال میں جرمنی کی آزادی اور سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ جرمن معیشت ضروری اصلاحات، زیادہ اخراجات اور بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی معیشت میں ایک بار پھر تحفظ پسندی کی واپسی دیکھ رہے ہیں، خام مال پر ہماری سٹریٹجک انحصار کو بڑھتے ہوئے جیو پولیٹیکل دباؤ کے ایک آلے کے طور پر ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں