شہر قائد میں ٹرک اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد میں حادثہ کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کیلئے جاں بحق ہونے والے کار سوار کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جلد ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی جائے گی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ کار سوار کی شناخت اور لواحقین کو تلاش کرنے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ورثا کو تلاش کرکے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش حوالے کر دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں