جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یوکرین کے خاتمے پر نہیں: زیلنسکی

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یوکرین کے خاتمے پر نہیں کریں گے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے نئے سال پر پیغام میں کہا کہ کمزور امن معاہدے پر دستخط نہیں کروں گا، جو جنگ کو طول دے، امن سے صرف 10 فیصد دوری پر ہیں۔

صدرزیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ امن معاہدہ 90 فیصد تیار ہے، صرف10 فیصد باقی ہے، امن معاہدہ یوکرین اور یورپ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں