اگر لوگ خوش نہیں تو ذمہ دار ہم ہیں، امریکا یا کوئی اور نہیں: ایرانی صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اگر لوگ خوش نہیں تو ذمہ دار ہم ہیں، امریکا یا کوئی اور نہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ وسائل کا انتظام اور لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، عوامی مسائل ہماری ناکامیوں اور ناقص انتظامیہ کا نتیجہ ہیں، حکومت کو عوام کے خدشات دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ حکومت مخصوص سبسڈی والا ڈالر ریٹ فراہم نہیں کرے گی، یہ نظام کرپشن کو بڑھاتا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے، حکومت نے 18 ارب ڈالر کی سبسڈی دی، یہ رقم عوام پر خرچ کی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں