امریکی صدر ٹرمپ کی منی سوٹا میں فوج تعینات کرنے کی دھمکی
واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا میں جاری مظاہروں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ریاست میں فوج تعینات کرنے کی دھمکی دے دی۔
ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ منی سوٹا میں بلوائیوں کے حملے نہ رکے تو کارروائی ہو گی، منی سوٹا میں کرپٹ ریاستی رہنما قانون پر عمل نہیں کر رہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان اور تمام آفیشلز وفاقی کارروائی کے ذریعے بد انتظامی ختم کریں، ریاستی سیاستدان آئی سی ای فورسز کو تحفظ دیں، ایسا نہ ہوا تو منی سوٹا میں فوج تعینات کر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں چند روز قبل امریکی امیگریشن حکام نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد سے امیگریشن حکام کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔