روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی حکام نے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ برطانوی سفارتکار خفیہ ادارے سے وابستہ تھا، برطانیہ نے کشیدگی بڑھائی تو سخت جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب روسی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے سفارتکار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، روس کا یہ قدم مایوسی کا نتیجہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں