ایک سال پہلے امریکی معیشت بے جان تھی، میرے دوروں سے سرمایہ کاری آئی: ٹرمپ

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے امریکی معیشت بے جان تھی، میرے بیرونی دوروں سے امریکا میں سرمایہ کاری آئی۔

فلوریڈا میں ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یواے ای سمیت مختلف ممالک کا دورہ کیا، سعودی عرب نے امریکا میں 2 ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا، ایک سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ سرمایہ کاری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں کوئی غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل نہیں ہوا، ہم نے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا، ڈاکو، قاتل اور مینٹل ہسپتال سے آئے لوگ امریکا میں داخل ہو رہے تھے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نکولس مادورو نے امریکا کے خلاف جرائم کیے، سب سے پہلے امریکا ویژن کے تحت تمام کارروائیاں کیں، ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کر دیا۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہا ٹرمپ نے ایک کروڑ جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے جو کچھ میرے متعلق کہا وہ اعزاز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں