کابل میں دھماکا، کئی افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے: طالبان وزارت داخلہ

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، شہر کے محفوظ علاقے شہرنو میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طالبان وزارت داخلہ کے مطابق کابل دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترک میڈیا نے دعویٰ کی اہے کہ ریسٹورنٹ دھماکے میں ایک افغان سکیورٹی گارڈ جاں بحق ، دو چینی شہری زخمی ہوئے۔

ترک میڈیا کے مطابق پولیس ترجمان نے کابل دھماکے کی تصدیق کی ہے لیکن دھماکے کی نوعیت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اچانک دھماکے سے محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں خوف پھیل گیا، غیرملکیوں کے علاقے شہرنو میں سکیورٹی پر سوالات بڑھنے لگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں