یورپی رہنماؤں کا امریکی ٹیرف کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور
لندن: (دنیا نیوز) یورپی رہنماؤں نے امریکی ٹیرف کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور شروع کر دیا۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق جرمنی اور فرانس نے امریکا کے کسی دباؤ کے آگے نہ جھکنے کا عندیہ دے دیا۔
دی گارڈین کے مطابق یورپی ممالک نے گرین لینڈ کی خود مختاری اور ڈنمارک کے موقف کی بھی حمایت کی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق امریکی ٹیرف کے خلاف یورپ میں جوابی اقتصادی اور سیاسی اقدامات پر غور جاری ہے۔
دی گارڈین کے مطابق یورپی یونین ممکنہ طور پر امریکی تجارتی معاہدہ معطل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحادیوں پرصدر ٹرمپ کا ٹیرف غلط ہوگا جبکہ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ یورپ کی خودمختاری پر امریکی دباؤ ناقابل قبول ہے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق سویڈش وزیراعظم نے واضح کیا کہ یورپ بلیک میل نہیں ہو سکتا۔