مراکش نے غزہ بورڈ پیس میں شمولیت کیلئے صدر ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
مراکو: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے امریکی صدر نے کوششیں تیز کر دیں۔
مراکش نے غزہ بورڈ پیس میں شمولیت کیلئے صدر ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی، وزارت خارجہ مراکش کا کہنا ہے امن بورڈ کا مقصد مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام لانا ہے، صدر ٹرمپ نے بیلاروس کو بھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی، بیلاروس کی وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی۔
فرانسیسی صدر میکرون نے صدر ٹرمپ کی غزہ پیس بورڈ میں شرکت کی دعوت رد کرنے پر غور شروع کر دیا۔