بلغاریہ کے صدر رومین رادیو نے استعفیٰ دے دیا۔

صوفیا: (دنیا نیوز) بلغاریہ کے صدر رومین رادیو نے استعفیٰ دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بلغاریہ کے کسی صدر کی جانب سے قبل از وقت پہلی بار عہدہ چھوڑا گیا ہے، حکومت بنانے کیلئے صدر کے اہم جماعتوں سے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، گزشتہ ماہ شہریوں نے حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے مظاہرہ کیا تھا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایاکہ اتحادی جماعت نے مظاہروں کے بعد حکومت کا ساتھ چھوڑا دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاج کی وجہ سے بلغاریہ کے وزیراعظم روزن زیلیازکوو مستعفی ہوگئے تھے، وزیراعظم روزن زیلیازکوو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی لیکن وزیراعظم روزن زیلیازکوو اس سے قبل ہی مستعفی ہوگئے تھے۔

بلغاریہ میں حکومت کی معاشی پالیسی اور کرپشن کے خلاف کئی ہفتے احتجاج جاری رہا تھا، حکومت کے مخالفین کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کرکے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بلغارین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے یقین تھا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں گی لیکن حکومت کا وجود عوامی اعتماد سے ہے اور جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں تو ان کی آواز سننا سب سے پہلے ہماری ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں