روس یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے ابھی بہت وقت لگے گا: ٹرمپ
ڈیووس: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ڈیووس میں ملاقات ہوئی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، روس یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے ابھی بہت وقت لگے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہئے، بہت سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں، جنگ بندی کی کوششوں میں امریکی حکام روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کیلئے جاسکتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک جاری عمل ہے، سب چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو، امن بورڈ کے بارے میں زیلنسکی سے بات نہیں ہوئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ خفیہ گفتگو کی تفصیلات نہیں بتائیں۔