سپین میں ایک ہفتے کے دوران ٹرین کا چوتھا حادثہ، 6 افراد زخمی
میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین میں ٹرین حادچہ کے دوران 6 افراد زخمی ہو گئے۔
سپین میں ایک ہفتے کے دوران ٹرین کا یہ چوتھا حادثہ ہے، وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی سپین میں مسافر ٹرین کرین سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے، ٹرین پٹری سے نہیں اتری، حادثہ کے باعث مرسیاریجن میں ریلوے ٹریفک متاثر ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق منگل کو بارسلونا کے قریب ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ڈرائیور ہلاک اور چار مسافر شدید زخمی ہو گئے تھے۔
ٹرین ڈرائیورز کی مرکزی یونین نے حفاظتی معیار پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔