پیوٹن کی غزہ امن بورڈ میں موجودگی تشویشناک ہے، برطانوی وزیراعظم

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے روسی صدر پیوٹن کی غزہ امن بورڈ میں موجودگی تشویشناک قرار دے دی۔

ایک انٹرویو کے دوران برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔

کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے تناظر میں پیوٹن کا کردار متنازع رہا، پیوٹن کو امن سے متعلق کسی عالمی فورم یا بورڈ میں شامل کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں