ترکیہ اور ایرانی صدور کے درمیان رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

انقرہ، تہران: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں ممالک کے صدور کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال گیا، اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترک صدر کا کہنا ہے ترکیہ ایران میں حالات پر قریب سے نظر رکھ رہا ہے، ایران کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے، ایران میں کسی بیرونی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں