امریکا کے بعد فرانس کی بھی تیل بردار بحری جہاز کے خلاف کارروائی

پیرس: (دنیا نیوز) امریکی کارروائیوں کے بعد فرانسیسی بحریہ نے بھی بحیرہ روم میں گرینچ نامی روسی آئل ٹینکر کو روکنے کی کوشش کی۔

فرانسیسی بحریہ کے مطاب قآئل ٹینکر پر پابندیاں ہیں، شبہ تھا کہ یہ جعلی پرچم کے تحت چل رہا تھا، یہ آپریشن اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے مطابق انجام دیا گیا۔

صدر میکرون نے کہا کہ ٹینکر کی سرگرمیاں روسی جارحیت کیلئے فنڈنگ فراہم کرنے والی "شیڈو فلیٹ" سے منسلک ہیں، آئل ٹینکر پر کارروائی اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی سپین اور مراکش کی سمندری حدود میں کی گئی، ٹینکر کو تحقیقات کیلئے مارسیل بھیج دیا گیا، اس سے قبل اکتوبر میں فرانس نے روسی ٹینکر بوراکے کو روکا اور چند دن بعد رہا کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں