امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سے مکمل انخلا کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے مکمل انخلا کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں، ایران میں پھانسیاں جاری رہتیں تو امریکا حملہ کرتا، ہم نے دھمکی دی تو ایران نے پھانسیاں روک دیں، بڑی بحری و فضائی فوجی طاقت ایران کی جانب روانہ ہو رہی ہے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف جلد نافذ ہوگا، کرین لینڈ کی سکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ اٹلی کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کیلئے قانون ساز اسمبلی کی منظوری درکار ہے۔