افغانستان میں بارش اور برفباری سے تین دن میں 61 افراد جاں بحق
کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں بارش اور برفباری نے تباہی مچادی، تین دنوں میں 61 افراد جاں بحق ہو گئے۔
خبر یاجنسی کے مطابق قدرتی آفات سے وسطی اور شمالی افغانستان کے کئی صوبے شدید متاثر ہوئے، حادثات میں 110 افراد زخمی، 458 گھر تباہ ہوگئے۔
سالنگ ہائی وے شدید برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی، بامیان میں پہاڑی درے پر پھنسے مسافروں کو خوراک فراہم کی گئی۔
افغان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 360 خاندان بارش اور برفباری سے متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے نے عوام سے برفیلے راستوں پر سفر سے گریز اپیل کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔