ٹرمپ انتظامیہ اور ثالث ممالک غزہ میں مکمل جنگ بندی کرانے میں ناکام
غزہ: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ اور دیگر ثالث ممالک غزہ میں مکمل جنگ بندی کرانے میں ناکام ہو گئے، صیہونی فورسرز کے غزہ بھر میں زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت21 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ شہر کے التفاح اور الزيتون علاقوں میں 14 افراد کو شہید کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فجر کے بعد سے جاری حملوں میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، 10 اکتوبر 2025 کی جنگ بندی میں اب تک 550 فلسطینی شہید ہو چکے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر اور خان یونس کی فضاؤں میں اسرائیلی ڈرون طیارے منڈلانے لگے، ناصر میڈیکل کمپلیکس جانے والی سڑکوں پر نقل و حرکت خطرناک بن گئی۔
فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق رفح کراسنگ سے مریضوں کا انخلا بحال ہو گیا، نابلس ضلع میں درجنوں فلسطینیوں سے اسرائیلی فورسز کی تفتیش جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے مغربی کنارے سے مزید 25 بے گناہ فلسطینی گرفتار کرلیا۔