اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے خوبصورت لمحات مداحوں سے شیئر کردیے، سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
لائبہ خان ایک نامور اور ورسٹائل پاکستانی ڈرامہ اداکارہ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 4 ملین سے زائد فالوورز ہیں جو اس وقت اپنے شادی کی تقریبات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
اداکارہ نے چند روز قبل ہی مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی خبر شیئر کی تھی۔
لائبہ خان کی شادی کی تقریبات میں ذیادہ تر ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی دکھائی دے رہے ہیں، ان کے مہندی اور قوالی کے ایونٹس کراچی میں ہوئے تھے جن میں کئی معروف اداکار بھی شریک ہوئے شامل ہونے والے اداکاروں میں فیروز خان اور توبہ انور شامل ہیں۔
لائبہ خان کا برات کا ایونٹ کراچی میں ہوا، انہوں نے اپنی برات کے لمحات کی خوبصورت ویڈیو اور فوٹوشوٹ شیئر کیا، اس موقع پر انہوں نے خوبصورت سرخ لہنگا پہنا، جو سنہری تیلا اور دبکا ورک سے بھرپور تھا۔