امریکی سینیٹر نے ایران پر حملہ غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے ٹرمپ کے ایران پر حملے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا۔

امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے کہا کہ حملہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا گیا، امریکی شہریوں کیلئے خطرناک ہے۔

ایڈورڈ مارکی کا کہنا تھا کہ کارروائی علاقائی جنگ میں شدت پیدا کرے گی، خطے میں موجود امریکی فوجیوں و شہریوں کیلئے سنگین خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری خطرے کو مسلسل بڑھا چڑھا کر پیش کیا، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اعتراف کیا کہ ایران یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا۔

ایڈورڈ مارکی نے کہا کہ حملے سے پہلے اور اب بھی سفارتی حل کا موقع موجود ہے، اگر ٹرمپ نے جنگ نہ روکی تو کانگریس کو مداخلت کرنی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں