نئے بھارت کی اصلی کہانی، گیس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کیلئے قطاریں

نئی دہلی: (دنیا نیوز) نئے بھارت کی اصلی کہانی سامنے آگئی، گیس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کیلئے شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بھارت میں گیس اور پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، بحران نے ناقص منصوبہ بندی اور توانائی پالیسی کی سنگین ناکامی بے نقاب کر دی۔

ایندھن کی قلت کی وجہ سے بھارت میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں، ہنگامی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پٹرول پمپس پر پولیس تعینات کر دی گئی۔

بھارتی عوام مودی حکومت کی نااہلی پر پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس پر 24 گھنٹے لمبی قطاریں لگی ہیں، پٹرولیم بحران حکومتی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول نہ ملنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، عوام دن رات لائنوں میں لگے ہیں، حکومت کہہ رہی ہے پٹرول کی قلت نہیں ہے مگر پمپس پر رش لگا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ بڑے شہروں کی صورتحال دیکھ کر جھوٹے شہر یا گاؤں واپس جانے کو سوچ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں