امریکا، اسرائیل کا اصفہان یونیورسٹی پر 2 مرتبہ حملہ، عملے کے 4 ارکان زخمی

اصفہان: (دنیا نیوز) اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اس پر دن میں دو مرتبہ اسرائیل اور امریکہ نے حملے کئے ہیں۔

بی بی سی فارسی کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ یونیورسٹی کے ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر حملے کے باعث دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور عملے کے چار اراکین زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے اس کے ردِ عمل میں مغربی ایشیا میں قائم امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کو ’جائز ہدف‘ قرار دیتے ہوئے ان کے عملے کے اراکین، اساتذہ اور طلبہ کو کہا ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے ان یونیورسٹیوں سے ایک کلومیٹر دور چلے جائیں۔

امریکن یونیورسٹی آف بیروت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی دھمکی کے سبب اگلے دو دن تک صرف آن لائن کلاسز کا انعقاد ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں