یورپی یونین کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران خلیجی ممالک سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے پر فضائی اور ڈرون حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطے میں بھی یورپی یونین کی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لئے کشیدگی کم کریں اور سفارتی راستہ اختیار کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں