جنگ بندی اعلان کے بعد آج کئی بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کو پار کیا
تہران: (دنیا نیوز) جنگ بندی اعلان کے بعد ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق آج کئی بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کو پار کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 5 خالی کارگو شپ سمندری گزرگاہ سے گزرے، ایک آئل ٹینکر نے بھی آبنائے ہرمز کو عبور کر لیا۔
2 ایرانی آئل ٹینکرز نے بھی آبنائے ہرمز کو پار کیا، 28 مارچ سے اہم سمندری گزرگاہ میں بحری ٹریفک جمود کا شکار رہی ہے۔