ایپسٹین سے کبھی تعلق نہیں رہا، امریکی خاتون اول نے الزامات کی تردید کر دی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کمسن بچوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کی باتوں کو پروپیگنڈہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ایک بیان میں میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، انہوں نے ایپسٹین کی وجہ سے زیادتی کا شکار متاثرین کیلئے کانگریس میں کھلی سماعت کا مطالبہ بھی کیا۔

امریکی خاتون نے مزید کہا کہ ہر متاثرہ خاتون کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ حلف اٹھا کر گواہی دے اور اپنی کہانی عوام کو بتائے، گواہی کانگریس کے ریکارڈ کا ہمیشہ کیلئے حصہ بنائی جائے، اسی صورت سچائی سامنے آسکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں