ایران نے نئی تجویز پاکستان کے حوالے کر دی، سفارتکاری یا کشیدگی کا فیصلہ اب امریکہ کا ہوگا: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے نئی تجویز پاکستان کے حوالے کی ہے، اب فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا کشیدگی کو جاری رکھے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفیروں کو مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران ہمیشہ قومی مفاد کی بنیاد پر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم اپنے عوام اور سرزمین کے دفاع کیلئے ہر قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار

انہوں نے بتایا کہ ایران نے حال ہی میں اپنی تجویز پاکستان کے حوالے کی ہے، جس کا مقصد اس جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے، اب فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا کشیدگی کو جاری رکھے۔

کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران دونوں صورتوں کیلئے تیار ہے تاکہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کا تحفظ کر سکے، تاہم امریکہ کے حوالے سے ایران کا عدم اعتماد برقرار رہے گا کیونکہ اس نے سفارت کاری کے دوران دھوکہ دہی کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں