مودی کے زیرِ اثر دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی حکومت نے کروڑوں بھارتی شہریوں کا آئینی حق چھین کر اپنی جھوٹی جمہوریت کا پول کھول دیا۔

مودی نے بھارتی عوام کا سامنا کرنے کے بجائے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا سیاسی وجود ہی مٹا دیا۔

معروف بین الاقوامی جریدہ دی جاپان ٹائمز کے مطابق اقتدار میں رہنے کیلئے مودی بھارتی عوام کے بجائے اپنی مرضی کے ووٹرز تیار کر رہا ہے، جبکہ مودی نواز الیکشن کمیشن نے سپیشل انٹینسو ریویژن جیسی متنازع مہم کی آڑ میں انتخابی فہرستوں میں بڑی تبدیلی کی ہے۔

سیاسی تجزیہ کار یوگیندر یادو کا کہنا ہے کہ مودی نے ریاستی قوانین اور اداروں کا غلط استعمال کر کے ووٹروں کو ہی تبدیل کرنے کا کھیل شروع کر دیا ہے۔

فرانسیسی سیاسی ماہر جائلز ورنیئر کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں اچانک تبدیلی بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی ہے۔

دی جاپان ٹائمز کے مطابق مودی حکومت اب تک 9 صوبوں میں ساڑھے 6 کروڑ ووٹرز خارج کر چکی ہے، جن کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، مودی کی انتخابی پالیسیوں کے تحت مغربی بنگال میں ووٹ کا حق کھونے والے لوگ کسی بھی قسم کی سرکاری سہولت کے اہل نہیں رہے۔

کانگریس کے سابق ترجمان سنجے جھا کے مطابق مودی کے زیر اقتدار بھارت میں الیکشن کمیشن، بیوروکریسی سمیت دیگر ریاستی ادارے سیاست کا رنگ اختیار کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں