بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 11 ہوگئیں، ہزاروں بے گھر
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے وزیراعلیٰ وی ڈی ستھیسان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ریاست میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریباً 7,700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے 275 امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔
شدید بارشوں کے باعث ریاست بھر میں متعدد سکول بند کر دیئے گئے ہیں، دوسری جانب ریاست کرناٹک میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے میاں بیوی اور ان کا بیٹا ہلاک ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments