آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ

ویانا: (دنیا نیوز) آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پرپابندی کا قانون نافذ ہوگیا۔

حکمران اتحاد کے مطابق تعطیلات کے بعد سکول کھلتے ہی 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی ہوگی، پابندی کا مقصد لڑکیوں کی آزادی کا تحفظ ہے، قانون کی خلاف ورزی پر 150 سے 800 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

آسٹریا کی مسلم نمائندہ تنظیم نے پابندی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا، اسلامک ریلیجیئس کمیونٹی ان آسٹریا کا قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...