امریکا کی ایران کے حامی گروہوں کی مالی معاونت پر نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران کے حامی گروہوں کی مالی معاونت پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
امریکا نے ان کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جن پر الزام ہے کہ وہ حزب اللہ اور مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی گروہوں کی مدد کررہے ہیں۔
امریکی حکومت نے یہ اقدام ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی اپنی مہم مزید تیز کرتے ہوئے کیا ہے، امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیاں آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کا حصہ ہیں، جس کا اعلان 24 اگست کو کیا گیا تھا۔
اس کارروائی کا مقصد ایران کی ان آمدنی کے ذرائع کو روکنا ہے جنہیں تہران جنگ کی مالی معاونت، میزائلوں کی تیاری، سائبر حملوں اور انقلابی گارڈ کی حمایت کے لئے استعمال کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے عراق، لبنان اور ترکیہ میں موجود اداروں اور افراد کو پابندیوں کا نشانہ بنایا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ افراد اور ادارے عراق میں سرگرم شیعہ ملیشیا اور لبنان کی حزب اللہ کی حمایت کررہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments