ایران کی حملوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع کردی۔
انٹیلی جنس معلومات کے مطابق ایران اپنے پاس پہلے سے موجود میزائل پرزہ جات کو استعمال کرتے ہوئے زیر زمین تنصیبات میں میزائل اسمبل کررہا ہے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ایران مختلف اقسام کے میزائل تیار کررہا ہے جن میں مائع ایندھن والے بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں جنہیں داغنے سے قبل ایندھن فراہم کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹھوس ایندھن والے میزائل بھی تیار کیے جا رہے ہیں جنہیں پہلے سے تیار حالت میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
میزائل تیاری فی الحال محدود سطح پر ہے کیونکہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں میزائلوں کے پرزہ جات تیار کرنے والی متعدد صنعتی تنصیبات کو نقصان پہنچا تاہم ایران نے جنگ سے قبل بڑی تعداد میں وار ہیڈز، میزائل باڈیز اور گائیڈنس و کنٹرول سسٹمز ذخیرہ کر رکھے تھے، جنہیں اب نئی میزائل تیاری میں استعمال کیا جارہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران زیر زمین میزائل تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کے ساتھ ساتھ نئی زیر زمین اسمبلی سائٹس بھی بنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ مستقبل میں انہیں فضائی حملوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments