کراچی میں ڈاکٹر اور عملے کی مبینہ غفلت کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ایک ماہ کے بچے عصمت اللہ کا ہاتھ کاٹنا پڑ گیا، پولیس نے پیر آباد تھانے میں ڈاکٹر اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

والد کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق 31 اگست کو ایک ماہ کے بیٹے عصمت اللہ کی طبیعت خراب ہونے پر اسے اورنگی ٹاؤن چار نمبر کے ہسپتال لے کر گیا، ڈاکٹر نے بچے کے ہاتھ پر کینولا لگوا کر بینڈیج کروائی۔

والد نے بتایا کہ سٹاف کے تین عملے نے کینولا لگایا، چھ سے سات مرتبہ کینولا میں انجکشن لگے، چار دن بعد اپنے بیٹے کو دوبارہ اسی ہسپتال لے کر گیا تو ڈاکٹر نے بینڈیج کھولی، بچے کا ہاتھ مکمل سیاہ تھا۔

والد کے مطابق ڈاکٹر نے بچے کو دوائیاں دیں اور کہا کہ انفیکشن ٹھیک ہو جائے گا، تاہم انفیکشن زیادہ ہوتا دکھائی دیا تو بچے کو جناح ہسپتال لے کر گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ غلط کینولا لگنے سے انفیکشن ہوا ہے اور بچے کا ہاتھ کاٹنا پڑے گا۔

والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا ہاتھ ڈاکٹر اور تین نامعلوم عملے کی غفلت کی وجہ سے کٹ گیا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں ہسپتال عملے اور ڈاکٹر کے خلاف درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...