کمرشل قرض کی رقم موصول، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان کو کمرشل قرض کی مد میں رقم موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 11 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ ذخائر 5 ارب 38 کروڑ 76 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 23 ارب 71 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments