تیل کی منڈیوں میں بھونچال، عالمی مارکیٹ میں قیمت 108 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی
لندن: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز کی بندش اور باب المندب کے قریب اہم سٹریٹجک مقام پر حوثی باغیوں کے قبضے کے باعث تیل کی منڈیوں میں بھونچال آگیا، قیمتیں مسلسل بڑھنے لگیں۔
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی جو 4 ماہ کے دوران سب سے زیادہ قیمت ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 103 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی، اس کے علاوہ قدرتی گیس کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments