کچا ایریا میں پولیس فورس بڑھانے، نئی پولیس پوسٹیں اور تھانے بنانے کی منظوری

لاہور: (دنیا نیوز) کچا ایریا میں پولیس فورس بڑھانے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔

جاری کردہ مراسلہ کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پور میں نئی بھرتیوں کی منظوری دی گئی، کچا آپریشن کے بعد 600 سے زائد خطرناک ملزمان نے ہتھیار ڈال دیئے۔

مراسلہ کے مطابق کچا علاقوں میں امن قائم رکھنے کیلئے 34 نئی پولیس پوسٹیں بنانے کا منصوبہ بنایا گیا، رحیم یار خان اور راجن پور میں 3 نئے تھانے اور 16 پولیس پوسٹوں کی منظوری دی گئی، رحیم یار خان میں 333 اسامیاں خالی ہیں جن پر مقامی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا رحیم یار خان میں 750 نئی پولیس اسامیوں کی منظوری دی گئی، دو سال میں مکمل بھرتی ہوگی، پولیس کی کمی پوری کرنے کیلئے مقامی افراد کو بھرتی کرنے پر زور دیا گیا۔

راجن پور میں بھی 750 نئی سیٹوں کی منظوری دی گئی، پولیس فورس میں اضافہ ہوگا، کچا ایریا میں باہر کے اہلکاروں کی تعیناتی غیر موثر قرار دی گئی، مقامی حالات سے ناواقف اہلکاروں کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔

مراسلہ کے مطابق راجن پور کے تحصیل روجھان میں پولیس میں نمائندگی کم ہونے کا انکشاف ہوا، تحصیل جام پور کے امیدواروں کا پولیس میں زیادہ حصہ ہے، روجھان نظرانداز کیا گیا، مقامی سطح پر بھرتیوں سے کچا ایریا میں امن مزید بہتر بنانے کا منصوبہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...